ہفتہ ،13 جون 2026 لائیو دیکھیں

نوازشریف کی رہائشگاہ کے قریب مشکوک کھلونا پھیکنے والا شخص زیر حراست

تفتیش کر رہے ہیں کہ کھلونا پھینکنے کا کیا مقصد تھا، پولیس

ایک سال قبل

Voting Line

لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے قریب مشکوک کھلونا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت وجاہت کے نام سے ہوئی اور اس نے گذشتہ روز جاتی امراء کے قریب کھلونا شیر کے ساتھ جڑی ایک ڈیوائس پھینکی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوائس سے کوئی بارودی مواد برآمد نہیں ہوا ۔

حکام نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کررہے ہیں کہ ڈیوائس پھینکنے کا مقصد کیا تھا اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔

سب سے زیادہ پڑھا
https://samaa.tv/