ہفتہ ،13 جون 2026 لائیو دیکھیں

جنوبی کوریا کے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی

تحریک کے حق میں 204اور مخالفت میں 85ووٹ آئے،باقی ارکان غیرحاضر رہے، اسپیکر

ایک سال قبل

Voting Line

جنوبی کوریا کے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی۔

 اسپیکر کے مطابق تحریک کے حق میں 204اور مخالفت میں 85ووٹ آئے،باقی ارکان غیرحاضر رہے،عدالت فیصلہ کرے گی صدر یون کو عہدے سے ہٹایا جائے یا نہیں،حکمران پارٹی کے ارکان نے بھی صدر کے خلاف ووٹ دیا۔


جنوبی کوریا کےصدر کےخلاف مواخذے کی پہلی تحریک ناکام ہوئی تھی،جنوبی کوریا کے صدر یون نے ملک میں مارشل لا لگاکر فیصلہ واپس لے لیا تھا،دارالحکومت سیئول میں کئی روز سےعوام کا احتجاج بھی جاری تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا
https://samaa.tv/