ہفتہ ،13 جون 2026 لائیو دیکھیں

دلجیت کا بھارت میں آئندہ کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان

سٹیج مداحوں کے درمیان میں بنائیں ،ورنہ میں بھارت میں شو نہیں کروں گا: گلوکار

ایک سال قبل

Voting Line

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ نے آئندہ بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے ایک شو کے دوران بھارت میں آئندہ لائیو کنسرٹ  نہ کرنے کا اعلان کیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ شو کے دوران مداحوں کے سامنے کہتے نظر آرہے ہیں کہ میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ شو کا انفرااسٹرکچر بہتر کرے ورنہ میں آئندہ یہاں پر کبھی لائیو شو نہیں کروں گا۔

دلجیت دوسانجھ نے مزید کہا کہ میں آئندہ کوشش کروں گا کہ مداحوں کے سامنے پرفارم کرسکوں اسٹیج مداحوں کے بیچ میں ہونا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہوا تو میں شو نہیں کروں گا، جس پر مداحوں نے شور مچاکر ان کی بات کی تائید کی۔

سب سے زیادہ پڑھا
https://samaa.tv/