ہفتہ ،13 جون 2026 لائیو دیکھیں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلیے وفاقی حکومت کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت

وکیل کلائیو اسمتھ کے ڈکلیریشن پر جواب جمعرات تک جمع کرانے کا حکم دیدیا

Admin

ایک سال قبل

Voting Line

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی حکومت کو  معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔ وکیل کلائیو اسمتھ کے ڈکلیریشن پر جواب جمعرات تک جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے دائر درخواست پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دی اور حکم دیا کہ جو معاونت حکومت کو دی جائے اس کی کاپی عدالت میں بھی جمع کرائی جائے۔

 درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ وفاقی حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت رد کرے گی۔

عدالت نے وکیل کلائیو اسمتھ کے ڈکلیریشن پر جواب جمعرات تک جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔

سب سے زیادہ پڑھا
https://samaa.tv/