ہفتہ ،13 جون 2026 لائیو دیکھیں

بھارت میں تمام شہریوں کو پنشن دینے کےلیے ‘یونیورسل پنشن اسکیم’ پر کام شروع

اسکیم میں غیر منظم اداروں میں کام کرنے والے کروڑوں شہریوں کو شامل کیا جائے گا

Admin

ایک سال قبل

Voting Line

پنشن صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ملتی ہے لیکن اب بھارتی حکومت اپنے تمام شہریوں کو پنشن دینے پر غور کر رہی ہے۔

دنیا میں پنشن کا حقدار صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہوتا ہے لیکن بھارت میں مرکزی حکومت ایک ایسے منصوبے پر غور کر رہی ہے جس سے پنشن صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو نہیں بلکہ تمام شہریوں کو ملے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت ‘یونیورسل پنشن اسکیم’ پر کام کر رہی ہے جس سے ان تمام بھارتی شہریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جو غیر منظم شعبے میں کام کرتے ہیں۔

اس یونیورسل پنشن اسکیم میں ان کروڑوں بھارتی شہریوں کو بھی شامل کیا جائے گا جو سرکاری یا منظم نجی شعبوں کے بجائے غیر منظم اداروں میں کام کرنے والے مثلاً تعمیراتی شعبے گھریلو ملازمین اور اس سے ملتے جلتے پیشوں سے منسلک ہیں اور حکومت کی کسی بڑی بچت اسکیم کا حصہ نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس یونیورسل پنشن اسلیم کے تحت رقم جمع کرنا رضاکارانہ ہوگا اور حکومت اپنی طرف سے اس میں حصہ نہیں دے گی۔

یہ نئی اسکیم سیلف ایمپلائڈ اور تنخواہ دار ملازمین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ اسے اب نئی پنشن اسکیم کہا جا رہا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کی دستاویز مکمل ہونے کے بعد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت شروع کر دی جائے گی۔

بھارت میں موجودہ نیا پنشن سسٹم (این پی ایس) 18-70 سال کی عمر کے تمام ہندوستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہے، یہاں تک کہ کارپوریٹ بھی اس اسکیم کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اپنے ملازمین کو فوائد پہنچا سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا
https://samaa.tv/