ہفتہ ،13 جون 2026 لائیو دیکھیں

معروف اداکارہ کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی

گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں

Editer User

ایک سال قبل

Voting Line

پاکستان کی نامور اداکارہ کبریٰ خان نے فروری میں شادی ہونے کی تصدیق کردی۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید سے متعلق سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی عرصے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے  دونوں میں سے کسی نے باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

کچھ دن قبل گوہر رشید نے ایک مبہم ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں کئی معروف شوبز شخصیات تھیں جبکہ اداکار نے اس پوسٹ میں ’’میرے یار کی شادی‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔

اب ایک تقریب کے دوران کبریٰ خان سے ان کی شادی سے متعلق پوچھا گیا، اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں؟۔

جواب میں کبریٰ خان نے تصدیق کی اور کہا جی ہاں!، میری فروری میں شادی ہورہی ہے جس پر سوال کرنے والے نے کہا انشاء اللہ۔

 

سب سے زیادہ پڑھا
https://samaa.tv/