ہفتہ ،13 جون 2026 لائیو دیکھیں

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، عوام کا ردِ عمل

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عدالتی فیصلے پر عوام کا ردِ عمل

Editer User

ایک سال قبل

Voting Line

عوام حلقوں کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، امیر ہو یا غریب قانون سب کے لیے برابر ہے۔

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عدالتی فیصلے پر عوام کا ردِ عمل سامنے آگیا، عوام کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے، انصاف کی زنجیر جب ہلتی ہے تو بڑوں بڑوں کو جکڑ لیتی ہے۔ منی لانڈرنگ کے پیسے کو ریاست کی بجائے منی لانڈرر کے حوالے کر دیا گیا۔ بانی تحریکِ انصاف نے ریاست کی بجائے پرائیویٹ سیٹلمنٹ اور اپنے مفادات کو ترجیح دی۔

خیال رہے کہ 17 جنوری کو احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا، جس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو کی سزا 7سال قید کی سنا دی گئی۔ احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا
https://samaa.tv/