ہفتہ ،13 جون 2026 لائیو دیکھیں

ٹک ٹاک سے پابندی نہ ہٹائی تو پاکستان چلی جاؤنگی، راکھی ساونت کی مودی کو دھمکی

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں راکھی کو ایئرپورٹ پر سوٹ کیس کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے

Admin

ایک سال قبل

Voting Line

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے  وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان جانے کی دھمکی دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ٹک ٹاک پر سے پابندی نہ ہٹائی تو پاکستان چلی جاؤں اور وہاں شادی کرلوں گی۔

ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہنے کیلئے مشہور راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوٹ کیس لیے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

ویڈیو میں راکھی ساونت نے دھمکی دی کہ وزیر اعظم مودی جی اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی، پاکستان جاکر شادی کرلوں گی، وہاں حلوہ پوری کھاؤں گی۔

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے، بھارت میں لوگ بیروزگار بیٹھے ہیں، مودی جی آپ بھی ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائیں۔

ویڈیو میں راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 2020ء میں مودی حکومت نے ڈیٹا سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک سمیت 58 دیگر چینی ملکیتی ایپس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اس سے قبل  راکھی ساونت نے پاکستان کی معروف اداکاراؤں کو ڈانس کا چیلنج دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو لے آؤ میں سب کو ہرا دوں گی۔

راکھی ساونت ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے ناصرف پاکستانی لڑکوں میں دلچسپی ظاہر کی بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کیلئے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ میری خواہش ہے اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔

سب سے زیادہ پڑھا
https://samaa.tv/