ہفتہ ،13 جون 2026 لائیو دیکھیں

برڈ فلو کے پیش نظر امریکا سے فلپائن پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد

برڈ فلو گھریلو مرغیوں اور پرندوں اور جانوروں کو متاثر کرسکتا ہے

Admin

ایک سال قبل

Voting Line

فلپائن نے برڈ فلو کے پھیلائو کے باعث امریکی ریاست سائوتھ ڈکوٹا سے پرندوں اور پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

فلپائن کے محکمہ زراعت نے جمعرات کو بتایا کہ محکمہ زراعت کے سیکرٹری فرانسسکو تیو لاریل نے گزشتہ روز ایک حکم نامے میں سائوتھ ڈکوٹا سے گھریلو اور جنگلی پرندوں اور ان کی مصنوعات بشمول مرغی کا گوشت، چوزوں اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔میمو کے مطابق ساؤتھ ڈکوٹا نے گزشتہ سال 17 دسمبر کو پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا ایچ 5 این 1 کے پھیلنے کی اطلاع دی۔

فلپائن کے محکمہ زراعت کے سیکرٹری فرانسسکو تیو لاریل نے ایک ہنگامی اقدام کے طور پر بیورو آف اینیمل انڈسٹری کو ہدایت کی کہ وہ سائوتھ ڈکوٹا سے گھریلو اور جنگلی پرندوں کی درآمد کے لیے سینیٹری اور فائیٹو سینیٹری امپورٹ کلیئرنس کی پروسیسنگ کو معطل کرے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ساؤتھ ڈکوٹا سے آنے والی تمام کھیپیں جو ٹرانزٹ میں ہیں، لوڈڈ ہیں یا اس آرڈر کے باضابطہ طور پر جاری ہونے سے پہلے بندرگاہ پر قبول کیے جائیں گے، بشرطیکہ پولٹری مصنوعات یا پرندوں کو 23 نومبر 2024 کو یا اس سے پہلے ذبح کیا گیا ہو یا تیار کیا گیا ہو۔

برڈ فلو دنیا بھر میں جنگلی آبی پرندوں میں پھیلتا ہے اور گھریلو مرغیوں اور پرندوں اور جانوروں کی دیگر اقسام کو متاثر کر سکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا
https://samaa.tv/