ہفتہ ،13 جون 2026 لائیو دیکھیں

اے بی ڈویلیئرز نے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کا عندیہ دے دیا

اے بی ڈویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی؟ مداحوں کیلئے اچھی خبر آگئی

Admin

ایک سال قبل

Voting Line

جنوبی افریقا کے عظیم بلے باز اے بی ڈویلیئرز  نے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

چار برس قبل2021 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے 41 سالہ کھلاڑی اے بی ڈویلیئز کے تازہ بیان کے بعد اُن کے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

اے بی ڈویلیئرز نے حال ہی میں بیان میں کہا ہے کہ میں اب بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں، میرے بچے اس بات پر زور بھی دیتے ہیں کہ مجھے دوبارہ ایکشن میں آنا چاہیے، احساس ہوتا ہے کہ نیٹ پر جاکر پھر سے پریکٹس شروع کردوں۔

عظیم بلے بازنے مزید کہا کہ اگر میں دوبارہ کھیل کر محظوظ ہوا تو پھر آئی پی ایل یا جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ کھیل سکتا ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھا
https://samaa.tv/